پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، مریم اورنگزیب
کیپشن: Maryam Aurangzeb, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کو ناراض کیا۔

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت نے اہم کام کئے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، گزشتہ حکومت نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ موجودہ حکومت کو تباہ حال معیشت ملی تھی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ گزشتہ حکومت نے ملک دشمنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سری لنکا جیسی صورتحال تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی۔ 

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ جب موجودہ حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کی جانب گامزن تھا، ملک کے ہرشعبے کو2018 کے بعد تباہ کیا گیا، ہمارے اور گزشتہ حکومت کےپہلے14ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں پاکستان سستا ترین ملک تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کرسی جاتے دیکھ کر معیشت کے ساتھ دشمنی کرکے چلے گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خارجہ پالیسی کو بحال کیا، موجودہ حکومت کو مختصر ترین مدت میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا تھا، 350ڈیم بنانے والوں نے عوام کوڈیم فول بنایا، موجودہ حکومت نے روس سے سستے تیل کا معاہدہ کیا، موجودہ حکومت نے آزربائیجان سے سستی گیس کا معاہدہ کیا، موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں کارخانے چلے۔