کراچی:کیمیکل فیکٹری میں آگ، دو فائر فائٹر زہریلے دھویں کی زد میں آ کر  ہسپتال پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

تھانہ سائیٹ ایریا کے قریب واقع  ڈیلکس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں زہریلے دھویں کی زد میں آ کر دو فائر فائٹز کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

فیکٹری میں کام کرنے والے عملہ کے متعلق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ اس فیکٹری میں پرفیوم بنائے جاتے ہیں۔ آگ فیکٹری کے وسیع عمارت میں نچلی منزل پر لگی ہے جس سے عمارت میں دھواں بھر گیا ہے اورر عمارت کے نزدیک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔

اس وقت فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن گہرے دھویں کے بادل مسلسل فیکٹری کے متاثرہ حصہ سے اٹھ رہے ہیں۔

 بتایا جا رہا ہے کہ آگ ایک بڑے کمپاونڈ میں اب تک صرف یک حصہ تک محدود ہے اور اس کے دیگر حصوں تک پھیلنے کا شدید خطرہ موجود ہے، فائر فائٹز کوشش کر رہے ہیں کہ آگ کو دوسرے حصوں تک پھیلنے سے روکا جائے۔