ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن،سینکڑوں شہریوں کے ووٹ اچانک انتخابی فہرستوں سے غائب 

ضمنی الیکشن،انتحابی فہرست،ووٹ غائب ،الیکشن کمیشن،سٹی 42
کیپشن: انتخابی فہرستیں،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) ضمنی الیکشن، سینکڑوں شہریوں کے ووٹ اچانک انتخابی فہرستوں سے غائب ہوگئے۔

شوہر کا ووٹ موجود تو بیوی کا ووٹ غائب، کہیں بچے اور کہیں والدین ووٹ کے حق سے محروم، الیکشن کمیشن کی ایپ پر گزشتہ رات تک ووٹ موجود تھے، صبح غائب پائے گئے۔ دن بھر ووٹ ڈھونڈنے والے شہری حق رائے دہی استعمال نہ کرسکے۔
ضمنی انتخابات کے دوران سینکڑوں شہریوں کے ووٹ غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، گزشتہ 2 دہائیوں سے ووٹ ڈالنے والے شہری ووٹ غائب ہونے پر پریشان رہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات تک الیکشن کمیشن کی ایپ پر ان کا ووٹ موجود تھا، جب ووٹ ڈالنے آئے توفہرست میں نام نہیں تھا، شہریوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رہنمائی نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو دہائیوں سے ووٹ ڈالتے آئے ہیں، لیکن اب ووٹر لسٹ میں نام موجود نہیں۔ سینکڑوں شہری ووٹ کی تلاش میں دن بھر پریشان رہے۔