(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی ملی میٹر پیمائش کے لیے 2 نئی رین آبزرویٹریز نصب کردیں جس کے بعد شہر میں نصب کی جانے والی آبزرویٹریز کی تعداد 18 ہوگئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 2نئی رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں نصب کی گئی ہیں، نئے رین گیجز کی تنصیب کے بعد اب بارش کو ملی میٹر میں ناپنے والے آبزرویٹریز کی کل تعداد 18 ہوگئی۔ڈی ایچ اے فیز 2 میں سال 2021 کے آخر میں بارش کی پیمائش بتانے والا آلہ نصب کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کی 3آبزرویٹریز سے موصول ہونےوالا ڈیٹا سرکاری سطح پر شہر کے ریکارڈ کا حصہ بنتا ہے جس میں ماضی کے اولڈ ایئرپورٹ جبکہ بعدازاں نصب ہونے والی پی اے ایف بیس مسرور اورپی اے ایف بیس فیصل رین اسٹیشن شامل ہیں۔