ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی  اے کا خصوصی پروازیں چلانےکااعلان

 پی آئی  اے کا خصوصی پروازیں چلانےکااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پی آئی  اے نےعیدالاضحیٰ کی تعطیلات کےدوران خصوصی پروازیں چلانےکااعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کیلئے خصوصی اضافی پروازیں 20 سے 22 جولائی کے دوران چلائی جائیں گی ،اس کیلئےبوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔  ترجمان پی آئی اےکا مزیدکہناہےکہ کراچی سےاسلام آبادکیلئےروزانہ4اضافی پروازیں چلیں گی جس کےبعدان کی تعداد14ہوجا ئےگی جبکہ لاہور کیلئے بھی 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے  کے مطابق اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ لوگوں کے واپس گھروں کو جانے کے پیش نظر  کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جو 20 جولائی سے22 جولائی تک جاری رہیں گی۔ پی آئی اے ٹکٹس قومی ایئر لائن کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی بک کرائے جاسکتے ہیں۔