ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کی تعیناتی میں بےقاعدگیوں کاانکشاف

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کی تعیناتی میں بےقاعدگیوں کاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کی تعیناتی میں بےقاعدگیوں کاانکشاف ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پروفیسر عارف تجمل کی غیر قانونی تعیناتی سے ہی لاعلم نکلا۔
   تفصیلات کے مطابق  پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل کو21جولائی2018 کو ایم پی ون پیکیج کے تحت پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کے عہدے پر تعینات کیا گیا ،ان کے پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر پابندی تھی لیکن پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے اس پیشکش کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کیا ، پھر بھی نہ صرف پرنسپل کے عہدے پر تین سال سے براجمان ہیں بلکہ پرائیویٹ پریکٹس بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم پی ون پیکیج کےتحت پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل کی تعیناتی دو سال کیلئے تھی جو گزشتہ سال ختم ہوچکی ہے،اس سے بھی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ غافل ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل کے تعیناتی کی شرائط تسلیم نہ کرنے کے باوجود پرنسپل شپ کے تین سال 20 جولائی کو مکمل ہورہے ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کے عہدے پر تعیناتی میں قانو ن کی خلاف ورزی کا تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔