ایل پی جی کی قیمت کو پر لگ گئے، مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ

LPG price hike
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی ہیٹرک مکمل، سرکاری قیمت فی کلو 175 تک پہنچ گئی لیکن مارکیٹ میں پولیس کےچھاپوں کےباعث دکانوں کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیاگیاجبکہ اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی تھی لیکن ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی قیمت میں اضافہ سے رکشہ ڈرائیورز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہوش کےناخن لیناچاہیں۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتےہیں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2050 ، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پر پہنچ گیا۔
بلاجواز اضافہ کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا ہے۔ کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال اور گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ تو کردیاگیالیکن پولیس کےبے جا چھاپوں سےایل پی جی دکانیں آج بھی بند ہیں، جس سے ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کارجحان بڑھ رہاہے۔