(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی، صدرِ مملکت کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پہلی ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں،ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے، ہم ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کُن ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہیں گے،صدر مملکت کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
The President of Pakistan is now on TikTok!
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2021
To spread the message of positivity & motivation for the youth of Pakistan, we will keep pushing inspiring videos for the TikTok users.
Follow https://t.co/G78TG3VtAx on TikTok
&
Watch our first video now ????https://t.co/b3c2SXricr pic.twitter.com/LYe1QaQvHE
اس کے ساتھ ہی ٹویٹ میں صدرِ مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک بھی شیئر کیا گیا اور ٹک ٹاک پر ڈاکٹر عارف علوی کوفالو کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔