ڈیڑھ سال بعد قیدیوں کو اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع مل گیا

ڈیڑھ سال بعد قیدیوں کو اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع مل گیا
کیپشن: قیدی جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جیلوں میں عید سے پہلے ڈیڑھ سال بعد عام ملاقات کی اجازت، کیمپ میں ملاقاتیوں کی بڑی تعداد جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملنے پہنچ گئی۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دور روز عام ملاقات ہوگی جبکہ عید پرصرف کھانا وصول کیا جائے گا۔ 

عید الضحیٰ سے پہلےملاقات کی عام اجازت کے بعدملاقاتیوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں سے ملنے کےلئے کیمپ جیل پہنچ گئی۔ مردوخواتین ملاقاتی اسیران کےلئے عیدکے لئے کپڑے وتحائف اورکھانے پینے کی اشیا لے کرآئے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نورالحسن بگھیلاکا کہنا تھا کہ عام ملاقات کے دوران صبح 7بجے سے شام تک انے والےتمام ملاقاتیوں کو ملوا کر بھجوایاجائےگا۔ملاقات کاسسٹم شفاف اوریقینی بنانے کےلئے وہ خودتمام سسٹم کی مانیٹرنگ کریں گے۔

عید کے موقع پرہرشہری اپنی فیملی اور عزیرواقارب کے ساتھ گزارنا چاہتاہے۔ ملاقاتیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پیارے جیل میں موجود ہوں گے اس لئے وہ صرف ان کو کپڑے اور کھاناپہنچا سکیں، جس کےلئے جیل انتظامیہ ان کےساتھ تعاون کررہی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے ہفتے کو12سوجبکہ پیرکو2ہزارکے قریب ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔