(سٹی 42) خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال پر سی بی آئی انکوائری شروع کرنے کا حکم دینے کی اپیل کردی۔
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ہوں، ان کی اچانک موت کو اب پورا ایک ماہ ہو چکا ہے، مجھے حکومت پر پورا بھروسہ ہے۔
Respected @AmitShah sir ,
I’m sushants Singh Rajputs girlfriend Rhea chakraborty,it is now over a month since his sudden demise
I have complete faith in the government, however in the interest of justice , I request you with folded hands to initiate a CBI enquiry..part 1 ..
— Rhea Chakraborty (@Tweet2Rhea) July 16, 2020
اپنے دوسرے ٹویٹ میں ریا چکرورتی نے لکھا کہ میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتی ہوں ۔ میں صرف یہ جاننا چاہتی ہوں کہ آخر کس دباؤ میں آ کر سوشانت کو ایسا قدم اٹھانا پڑا ۔
Part 2.. I request you with folded hands to initiate a CBI enquiry into this matter . I only want to understand what pressures , prompted Sushant to take this step.
Yours sincerely #satyamevajayate @AmitShah sir
— Rhea Chakraborty (@Tweet2Rhea) July 16, 2020
سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو ایک ماہ پورا ہونے پر ریا چکرورتی نے جو پوسٹ شیئر کی تھی، اس پر کئی لوگوں نے تبصرے کئے۔ کسی نے ان کا حوصلہ بڑھایا تو کچھ نے ان کی اس پوسٹ کو موقع پرستی قرار دیا۔
ایک صارف نے عجیب غلطی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریا چکرورتی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے، کیونکہ سوشانت کا نام سمال لیٹر میں لکھا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو ایک مہینہ گزر چکا ہے اور 14 جون سے اب تک باندرا پولیس اداکار کی موت کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اب تک تقریباً 3 درجن لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کرچکی ہے، لیکن ابھی تک اس وجہ کا پتا نہیں لگا پائی ہے جس نے سوشانت کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔