پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس : عوام کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے ایک بڑی پریشانی کورونا کی صورت میں مسلسل اذیت کا سبب بنی ہوئی ہے جس کی بدولت پیشہ ور لوگ بھی بے روزگار ہوکر گھر بیٹھنے پر مجبور ہیں اور اس پر سونے پر سہاگا یہ کہ عام ضروریات کی چیزیں مثلاً آٹا ،چینی کے بحران کا بھی سامنا ہے تو ایسے میں حکومت بھی اپنے تئیں عوام کو کسی طور ریلیف فراہم کر کے کچھ آسانی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایک احسن اقدام اُٹھایا گیاہے، انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ پرعائد سیس ٹیکس میں واضع کمی کردی ہے، پنجاب میں انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ پرعائد ٹیکس میں1 ارب روپے کم کردیا گیا۔

پنجاب میں اتھارٹیز اور ٹھیکیداروں نے حکومت پنجاب سے انفراسٹرکچر پر سیس کم کرنےکی اپیل کی تھی انفراسٹرکچر سیس میں کمی سے بیرون ملک سے امپورٹ کی گئی اشیا پر ٹیکس بھی کم پڑے گا ۔جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ خزانہ کوحکم جاری کیا کہ ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس میں کمی کی جائے تاکہ پنجاب میں انفراسڑکچر کے کاموں میں تاخیر نہ ہو۔اُ مید کی جارہی ہے اس اقدام کی بدولت حالات میں واضع فرق دیکھنے میں آئے گا اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد کے روزگار میں ممکنہ طور پر یہ ایک سہارا ہوگا۔

حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں پانچ ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف تھا،جواب نئے مالی سال میں ایک ارب روپے کی کمی کے بعد چار ارب روپےرکھا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس سے قبل بھی پنجاب میں نجی سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ سیس ختم کیا گیا تھا۔جبکہ دیگر صوبائی اداروں کے تعمیراتی کاموں میں بھی اب ڈویلپمنٹ سیس میں واضع کمی کی گئی ہے۔تعمیرات سے وابستہ طبقے نے اسے خاش آئند قرار دیا ہے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer