سٹیج فنکارکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور، حکومت سےمنتیں

سٹیج فنکارکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور، حکومت سےمنتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کوروناوائرس کی وجہ سے بند تھیٹر کے فنکار تھیٹر کھولنے کے لئے حکومت کی منتیں کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وباء کورونا وائرس کی وجہ سے شوبز سے وابستہ لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ مالی بحران سے گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا،سٹیج فنکار نسیم وکی اور ناصر چنیوٹی نے اپنی الگ الگ ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ فنکاروں کی حالت پر رحم کریں جنہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اور ووٹ دیا لیکن آج حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.

معروف سٹیج فنکار و ہدایت کار نسیم وکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سٹیج فنکاروں نے حکومت کو بہت سپورٹ کیا قطاروں میں لگ کر انہیں ووٹ دیا ،لیکن جو امیدیں ان سے تھی وہ امیدیں پوری نہ ہوئیں اور آج یہ دن ہے کہ فنکار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے انڈسٹری بند ہونے سے ہزاروں فنکار پریشان حال بیٹھے ہے۔

سٹیج آرٹسٹ ناصر چینوٹی نے بھی اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم سے اپیل کی اور کہا کہ خان صاحب جمعہ کے با برکت دن کا واسطہ ہے فنکاروں پر بھی نظر کریں ہم نے کونسی غلطی کی ہے ہمیشہ لوگوں ہنسایا ہے چہروں پر خوشیاں بکھیریں ہے سب کو ہنسانے والے آج خود رو رہے ہیں یا اللہ میرے ملک پر رحم فرما۔

واضح رہے کہ عید الاضحی پر تھیٹر کھلوانے کے لئے سٹیج فنکار اور پرڈیوسر متحرک ہوگئے۔ آئندہ چند روز میں گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔کورونا وائرس کے باعث بند ہوئے تھیٹر ہالز کو بند ہوئے چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب عید الاضحی پر تھیٹر ہالز کھلوانے کے لئے فنکار اور پرڈیوسرز دوبارہ سے سرگرم ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں اداکار نسیم وکی، افتخار ٹھاکر، تھیٹر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ خان، پرڈیوسر اکبر بٹ سمیت دیگر آئندہ چند روز میں عید قرباں پر تھیٹر کھلوانے کے لئے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer