وسیم خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو قومی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج قرار دے دیا

وسیم خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو قومی ٹیم کیلئے بڑا چیلنج قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو قومی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج قرار دے دیا، وسیم خان نے کہا   ہے کہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو موجوودہ  حالات میں بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

 

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز قومی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوگی، انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیل کر ردھم میں آجائے گی جبکہ ہمارے کھلاڑی مارچ سے کرکٹ سے دور ہیں، تاہم کوچنگ سٹاف اورکھلاڑی محنت کر رہے ہیں، امید ہےاچھے نتائج آئیں گے۔

 

میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا بے چینی سے انتظار ہے، جب پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لیے میدان میں اترے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز  کی سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب فکسنگ سکینڈل میں سابق کپتان سلیم ملک آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  کو  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)  ٹرانسکرپٹ پر اپنا دوسرا جمع کروائیں گے، سلیم ملک کے وکلا تمام سوالات کے تفصیلی جوابات تیار کررہے ہیں، سابق کپتان سلیم ملک کی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  کی جانب سے بھجوائے گئے ٹرانسکرپٹ پر اپنے وکلا سے مشاورت جاری ہے، ان کے وکلا مرحلہ وار تمام سوالوں کے جوابات تیار کررہے ہیں۔

فکسنگ سکینڈل میں سابق کپتان سلیم ملک آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)   اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا جواب جمع کروائیں گے، سابق کپتان کا کہنا ہے میں چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو، پی سی بی کوتمام سوالوں کے جوابات دوں گا تاکہ معاملہ آگے بڑھ سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer