ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری

پنجاب پولیس کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال کے بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری کردیا، تنخواہوں، خریداری اور تیل سمیت دیگر امور کیلئے ٹوٹل بجٹ کا تیس فیصد جاری کیا گیا ہے۔     

پنجاب پولیس کا رواں مالی سال کے پہلے کوارٹر کا بجٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں پولیس کے مجموعی 115 ارب کے بجٹ میں سے 30 فیصد جاری کیا گیا ہے، پہلے کوارٹر کی رقم 35 ارب روپے جاری کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے جاری شدہ رقم پنجاب پولیس کی تنخواہوں، خریداری و دیگر امور کیلئے استعمال ہوگی، جاری ہونیوالے 35 ارب روپے 13 مختلف ہیڈز میں آئی جی پنجاب کی منظوری سے منتقل کردئیے جائیں گے۔

  بجٹ کا 85 فیصد حصہ تنخواہوں کی مد میں استعمال کیا جائے گا، ساڑھے 4 فیصد تیل اور باقی رقم ذیلی یونٹس اور خریداری سمیت دیگر امور کیلئے تقسیم کی جائے گی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer