ایسوسی ایٹ ڈگری کن مضامین میں کرائی جائے گی؟ فہرست جاری

ایسوسی ایٹ ڈگری کن مضامین میں کرائی جائے گی؟ فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ایسوسی ایٹ ڈگری کن مضامین میں کرائی جائے گی؟ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 29 مضامین کی فہرست جاری کر دی، ڈگری میں 22 مضامین پڑھائے جائیں گے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ بی اے بی ایس سی کی ڈگری پر پاپندی کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری کے مضامین کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، بی اے، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری 29 مضامین میں شروع کرائی جائے گی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری 65 کریڈٹ آورز کے کورسز پر 4 سمیسٹرز ہوں گے، ایک سمیسٹر میں طلبا کو 4 سے 6 کورسز آفر کیے جائیں گے۔

  ایسوسی ایٹ ڈگری میں 22 میں سے 6 مضامین لازمی ہوں گے، ہیلتھ سروسز اینڈ پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی، بزنس اینڈ کامرس، پبلک سروس، ڈیٹا پروسیسنگ اینڈ پروگرامنگ، فزیکل تھراپی، اکاؤنٹنگ، کمپیوٹر نیٹ ورکنگ، ویب ڈیزائن، ہیلتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انڈسٹریل ٹیکنالوجی، میڈیا اسٹڈیز، پبلک ریلیشن، ٹورازم، سپلائیڈ سائیکالوجی، ایگری بزنس، ڈینٹل ہائیجین، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، مائن ٹیکنالوجی، ڈینٹل تھراپی، سٹوڈیو آرٹ، ڈرامہ اینڈ تھیٹر، میوزک، سیلز اینڈ مارکیٹنگ اور سیکیورٹی مینجمنٹ شامل ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کے لیے ایچ ای سی نے فیکلٹی کی شرط بھی عائد کر دی ہے، متعلقہ مضمون میں ایک ایک ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر جبکہ 4 لیکچرار ہونا لازمی قرار دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer