احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان پر بجلی گرا دی

احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان پر بجلی گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان  نے کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیرجنگلات و جنگلی حیات سبطین خان اور ان کے تین شریک ملزموں محمد اسلم، عبدالستار اور امتیاز احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت میں نیب نے سابق صوبائی وزیر سبطین خان اور دیگر تین ملزمان عبدالستار، محمد اسلم اور امتیاز احمد کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، عدالت سے استدعا کی کہ سبطین خان اور دیگر تین ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہوچکا ہے، ان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے، جس پر عدالت نے 31 جولائی تک توسیع کر دی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا مجھےعدلیہ پر یقین ہے وہ انصاف کرے گی۔

سبطین خان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی نفری کو عدالت کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا تھا جس سے کسی کو عدالت کی طرف جانے کی اجازت نہ تھی۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب کو حکم دیا کہ سبطین خان اور ان کے شریک ملزمان کا ریفرنس جلد عدالت میں پیش کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer