"عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی بھی ریاست کی بنیاد انصاف پر ہوتی ہے، انصاف کرنے والی قومیں ہی اقوام عالم میں اپنا مقام بناتی ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انصاف کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے،یہ دن منانے کا مقصد نسل پرستی، جارحیت،جنگی جرائم اور انسانیت پر مظالم کے خلاف انصاف کے مضبوط نظام کو فروغ دینا ہے,وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عالمی یوم انصاف کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ جہاں انصاف نہیں ہوتا، وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔ دین اسلام انصاف کی اعلیٰ اقد ار کے فروغ کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سماجی و معاشی ترقی انصاف سے جڑی ہوئی ہے، معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کیلئے تحریک انصاف کی حکومت ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer