عام انتخابات2018، ٹرانسپورٹرز کو 50 فیصد ادائیگی کے چیک جاری کردیے گئے

عام انتخابات2018، ٹرانسپورٹرز کو 50 فیصد ادائیگی کے چیک جاری کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سحرش انیس:عام انتخابات، سامان کی ترسیل کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور نے ٹرانسپورٹرز کو50 فیصدادائیگی کے چیک جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرنگ افسران تک بیلٹ پیپرز اور بیلٹ بکس سمیت دیگرسامان پہنچادیا گیا ہے۔ مختلف ٹرانسپورٹرزسے850 بسیں اور گاڑیاں لی گئی ہیں۔

عام انتخابات،سامان کی ترسیل کے سلسلےمیں ٹرانسپوٹرز سے لی گئی گاڑیوں کے کرائے کی مد میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکی جانب سے انہیں 50 فیصد ادائیگی کے چیک جاری کر دیے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ پولنگ عملے کو سٹیشن پہنچانے، سامان کی بروقت ترسیل کیلئے استعمال ہوں گی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سرکاری افسر بلدیاتی اداروں کے سربراہ بن گئے

ٹرانسپورٹ سے متعلقہ اجلاس میں ٹرانسپوٹرز نے ادائیگیوں بارے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ پہلی بار انتخابات سے قبل ٹرانسپورٹرز کو ایڈوانس 50فیصد ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ جس پر ٹرانسپورٹرز نے ڈی آر او کا شکریہ ادا کیا ہے

ٹرانسپوٹرز نےانتخابی فہرستیں، پولنگ کے دن استعمال ہونے والے تھیلے، ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سکرین، انمٹ سیاہی اور سٹیشنری ریٹرنگ افسران کے کمرہ عدالت میں پہنچا دی ہے۔ جسے ریٹرنگ افسران کا عملہ فی پولنگ اسٹیشن کے حساب سے پیک کر کے 24 جولائی کو پریزائیڈنگ افسران تک پہنچائے گا۔