ساندہ اکرم پارک: سیوریج کے ناقص نظام پر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج

ساندہ اکرم پارک: سیوریج کے ناقص نظام پر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ناصرعلی:کئی حکومتیں آئیں اورگئیں لیکن چھوٹے ساندے کی حالت جوں کی توں رہی۔ اکرم پارک کی گلیوں میں جمع بدبو دار پانی شہریوں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے۔اہل علاقہ کا  مسائل حل نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان ۔

سیوریج کے ناقص نظام کے باعث چھوٹا ساندہ کے علاقہ اکرم پارک میں جمع پانی اور کھلے مین ہولز اقتدار میں رہنے والے حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ تعفن زدہ موحول نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہےکہ ووٹ لینے والے مڑکر دیکھنا بھول جاتے ہیں۔ اب کی بار پہلے مسائل کا حساب لیں گے پھر ووٹ دینے کا سوچیں گے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پانی جمع رہنے اور تعفن زدہ ماحول سے مچھروں کی افزائش اور مختلف جلدی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔سیوریج مسائل میں گھرے شہریوں کا کہنا تھاکہ الیکشن سے پہلے مسائل حل نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔