ہم الیکشن بائیکاٹ کی طرف نہیں جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان

ہم الیکشن بائیکاٹ کی طرف نہیں جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: Barrister Gohar Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن بائیکاٹ کی طرف نہیں جائیں گے، ووٹر سپورٹر حوصلہ نہ ہاریں 8 فروری کی تیاری کریں۔ 

 بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی، کوشش ہے آج رات ہی لسٹ مکمل کرکے اپلوڈ کریں، تمام ورکرز پارٹی امیدوار کو ووٹ دیں، ہماری نشانی ہم سے لے لئی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے ہماری ہیومن رائٹس اور بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے حوالے سے درخواست ہے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے اب اگر الیکشن ہوں تو فری اینڈ فیئر ہوں، ہم نے سپریم کورٹ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا، شکوہ شکایت سپریم کورٹ سے ہی کرنا ہوتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو وہ جواب دینا چاہیے جو کوئی بھی خودمختار ملک دے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا بلاول جب وزیر خارجہ تھے انہوں نے افغانستان کا کوئی دورہ نہیں کیا، افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی درست تھی۔