وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور بننے سے والٹن روڈ سگنل فری ہوجائے گی۔پہلے والٹن روڈ پر1.2ارب روپے سے 2یوٹرنز بنانے کا ارادہ تھا،لیکن میجر اسحاق شہید فلائی اوور ایک ارب روپے سے بنائیں گے جس سے بچت ہوگی۔ میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور بننے سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوجائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ گلبرگ سے والٹن تک ٹریفک کے بہاؤ کوبہتر بنانے کے لئے برج بنا رہے ہیں جو 15 فروری تک مکمل ہوجائے گا،دن رات کام جاری ہے۔ سی بی ڈی میں 9ارب روپے سے ڈرینج پراجیکٹ پر کام ہورہاہے جس سے والٹن، ڈی ایچ اے او رکنٹونمنٹ کی آبادیاں مستفید ہوں گی۔ والٹن، ڈی ایچ اے او رکنٹونمنٹ میں لکشمی چوک سے بھی زیادہ پانی جمع ہوتا تھا او رٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات ہوتی تھی۔ علاقے میں ٹریفک اور ڈرینج کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی امید ہے کہ میجر محمد اسحاق فلائی اوور 120دن سے قبل مکمل کرنے میں کامیا ب ہوجائے گی۔ سی بی ڈی، محکمہ ہاؤسنگ، این ایل سی او ردیگر ٹیمز ملکرماضی کی طرح زبردست فلائی اوور بنائیں گے۔