وزیر اعلیٰ محسن نقوی آج والٹن روڈ پرنئے فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعلیٰ محسن نقوی آج والٹن روڈ پرنئے فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھیں گے
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)زندہ دلان لاہورکے لئے ایک اور تحفہ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی آج والٹن روڈ پرنئے فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کا سنگ بنیادرکھنے کیلئے تقریب آج ہوگی،منصوبےسےوالٹن روڈپرٹریفک اور اس سے پیدا ہونیوالے مسائل حل ہونگے،منصوبے کی تکمیل سےوالٹن روڈپرٹریفک روانی میں بڑی رکاوٹ ختم ہو جائیگی۔
منصو بے کو سی بی ڈی پنجاب کےوالٹن روڈاپ گریڈیشن منصوبے میں شامل کیا گیا،فلائی اوور کی جگہ پہلے 2پروٹیکٹڈ یوٹرنز بننے تھے جس پر 1ارب20 کروڑ لاگت آنی تھی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبہ بندی سے 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور 750میٹر طویل دو لینز پر مشتمل ہوگا،والٹن روڈ اوراس سے ملحقہ تقریبا 10 لاکھ کی آبادی مستفید ہوگی،قینچی فیروز پور روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک با آسانی ڈیفنس جاسکے گی۔
سی بی ڈی پنجاب منصوبے کو مقررہ 120دنوں میں مکمل کر ے گی۔قومی ہیروزکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میجر محمد ا سحاق شہید کے نام سے منسوب کیا گیا۔