ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر،پی ٹی آئی کےمزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کب اور کہاں ہوا؟    

Pti,Members national assembly,resignation,approved,City42
کیپشن: Pti flag,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی  اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے بڑوں کے آج ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا گیا، پی ٹی آئی وفد کی 29 دسمبر کو سپیکر سے ملاقات کے بعد اہم ارکان کی فہرست بنائی گئی تھی، فہرست کے مطابق اہم ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سپیکر راجہ پرویز اشرف نے معاملہ کو انتہائی خفیہ رکھا، آج اتحادی راہنماؤں کے ٹیلی فونک رابطوں کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کروانے کا کہا گیا۔

 ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی آرکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملہ سے قومی اسمبلی کی لیجسلیٹو برانچ بھی بے خبر رہی جبکہ مزید ارکان کے استعفوں کی منظوری آئندہ چند روز میں متوقع ہے،اتحادی جماعتوں کے قائدین نے عمران کی سیاست کا مقابلہ جارحانہ انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان جو مراعات لے رہے ہیں انہیں بھی پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔