ویب ڈیسک: آرمی چیف کی بلوچستان کے دورے پر فوجی جوانوں سے بات چیت، کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غیرملکی مدد سے بلوچستان میں عدم استحکام پھیلانے والے دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔غیر ملکی دشمن سخت محنت سے حاصل بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوج کی تعیناتی و آپریشنز کا ہدف عوام کی سماجی و معاشی ترقی کا ماحول میسر بنانا ہے۔