غربت کے مارے شہریوں کے لئے پریشان کن خبر

Traffic police,chalan,citizen,City42
کیپشن: Traffic on roads
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)غربت کے مارے شہریوں پر ٹریفک پولیس کو وار تیز کرنے کا حکم، چالان ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر وارڈنز سے دو گھنٹے اضافی ڈیوٹی سمیت مختلف سزائیں دی جانے لگیں۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو روزانہ کی بنیاد پر چالان ٹارگٹ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چالان ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر وارڈنز کو سزائیں اور جرمانے کیے جانے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی سہیل فاضل نے ٹارگٹ مکمل نہ کرنے والوں کو سزائیں دی ہیں۔ چالان ٹارگٹ مکمل نہ کرنے والوں سے دو گھنٹے اضافی ڈیوٹی لی جا رہی ہے جبکہ ون وے اور رانگ پارکنگ پر دو، دو ہزار کے چالان نہ کرنیوالے وارڈنز کو روزانہ ایس پی دفتر پیشی پر بلایا جانے لگا ہے۔