25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

ECP
کیپشن: ECP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے 4 جبکہ قومی اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت بحال کی ہے، جن میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کاکڑ  اور نور عالم خان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان، شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ اور شاہدہ رحمانی    کی رکنیت بحال کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔