وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا

CM KP
کیپشن: CM KP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی قیادت میں تقسیم کی افواہیں دم توڑ گئیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج ارسال کریں گے اور ملکی مفاد میں اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے،  تمام کابینہ ارکان، حکومتی، اپوزیشن ارکان اور بیورو کریسی کا شکر گزار ہوں،  عوام کا خصوصی شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے،  اب کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت گورنر کو سمری بھیجیں گے، 48 گھنٹوں میں گورنر سمری پر دستخط کریں گے، گورنر اگر دستخط نہیں کرتے تو اس صورت میں   اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔