بل گیٹس کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تشویشناک پیشگوئی

Bill Gates
کیپشن: Bill Gates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا بڑھتے درجہ حرارت کو محدود رکھنے کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب اس کو برقرار رکھنا مشکل ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ ہم درجہ حرارت کے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکیں گے مگر اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے اور اس سے قبل کہا بھی تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا ہدف حاصل کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں۔