پرویزالٰہی حکومت تختیوں کے شوق میں قانونی تقاضے بھی بھول گئی

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) وزیراعلٰی پنجاب  چودھری پرویز الٰہی کی پُھرتیاں، پرویزالٰہی حکومت تختیوں کے شوق میں قانونی تقاضے بھی بھول گئی، داتا دربار ری ماڈلنگ اور پارکنگ پلازہ منصوبے کے پی سی ون منظوری کے بغیر ہی گراونڈ بریکنگ رکھوادی۔

ایل ڈی اے حکام آج ایک اور منصوبے پر پرویز الٰہی کی تختی لگوائیں گے، دونوں چیفس کی کھینچا تانی میں داتا دربار منصوبے کا پی سی ون گزشتہ ہفتے بھی پاس نہیں ہوسکا، وزیراعلیٰ نے جاتے جاتے کاغذی منصوبے پر تختی لگانا ہی غنیمت سمجھا، ایل ڈی اے حکام نے منصوبے کو فیوچر ویژن کے تحت تین ارب تک پہنچا دیا،  پارکنگ پلازہ گراؤنڈ پلس گیارہ منزلہ ہوگا ،دو بیسمنٹ بھی شامل ہوں گی، پلازہ میں کمرشل دکانیں بھی رکھی جائیں گی، ری ماڈلنگ ، پیڈسٹرین برج اور موجودہ پارکنگ کو پلازہ سے ملانے کا سب وے بھی شامل ہوگا۔

 اس سے قبل پلازے کی کنسٹرکشن لاگت اسی کروڑ سے زائد تھی، منصوبہ مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد کا تخمینہ پر مشتمل تھا، خواہشات اور فیوچر وژن کا سہارا لے کر ایل ڈی اے حکام منصوبے کو تین ارب تک لے گئے، وزیراعلی آرٹیفیشل گورننس کے تحت زیر تعمیر ، ادھورے اور اب صرف کاغذوں پر مشتمل منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔