شہری ہوجائیں مزید ٹھٹھرنے کیلئے تیار، سردی کی نئی لہر داخل

Lahore Weather
کیپشن: Lahore Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواؤں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی۔شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں دھند چھٹنے سے ساتھ حد نگاہ میں بہتری آگئی، صبح کے وقت شہر کا پارہ 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور کا  درجہ حرارت کم سے کم 2،زیادہ سے زیادہ 17ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔