ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پمپ پر ڈکیتی کرنیوالے ملزموں پر ملازم نے پیڑول چھڑک دیا، پھرکیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

The petrol pump employee,
کیپشن: petrol pump video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) چوری، ڈکیتی،رہزانی جیسی وارداتوں کا ہونا نہ صرف پاکستان کو مسئلہ ہے بلکہ دیگر ممالک بھی اس جرائم سے محفوظ نہیں. سوشل میڈیا پر ویدیوز موجود ہیں جن میں چوری کی واردات کے دوران بے گناہوں کی جان لےلی جاتی یا پھر مزاحمت پر چور ان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پیڑول پمپ ملازم نے چوروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے آئے ملزموں کو پیڑول پمپ ملازم نے بھاگنے پر مجبور کردیا، ملازم نے حاضر دماغی سے کام لیتے ایسا قدم اُٹھایا کہ چوروں کے چھکے چھوٹ گئے۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز چوری کے حوالے سے وائرل ہورہی ہے  جس میں مزاحمت پر یا تو شہری قتل یا پھر ملزمان فائرنگ کرکے زخمی کردیتے ہیں۔ پولیس کے جانب سے ایسے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جاتی ہے مگر بااثر شخصیات کا ہاتھ سر پر ہونے کی وجہ سے ملزموں کو باعزت بری کردیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیڑول پمپ ملازم ایک سفید رنگ کی گاڑی میں پیڑول ڈال رہا ہے، رات کے وقت اور کوئی ملازم اس کے پاس موجود نہیں، پیٹرول ڈالتے ایک ویگن پمپ پر اس کے پاس آکر رکتی ہے جس میں 5،4 ملزم سوار ہیں، ڈکیتی کی نیت سے آئے ملزم ویگن رکتے ہیں ملازم کی طرف بھاگتے ہیں۔ ملازم نےحاضر دماغی سے کام لیتے پیٹرول چوروں پر پھینکنا شروع کردیا۔

پیڑول کے تیز پریشر کے آگے بے بس چور ملازم تک نہ پہنچ سکے اور وہاں سے بھاگنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ملازم نے نہ صرف چوری کی واردات کو ناکام بنایا بلکہ وہاں موجود کار سوار کو بھی بچایا۔ واقعہ بھارت کے کسی علاقہ میں رونما ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer