ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستقبل میں کاروبار کیسے ہوگا؟ امریکی کمپنی وال مارٹ کی اہم پیش رفت

مستقبل میں کاروبار کیسے ہوگا؟ امریکی کمپنی وال مارٹ کی اہم پیش رفت
کیپشن: Walmart
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکاکے سب سے بڑے چین اسٹور '' وال مارٹ '' نے  کرپٹو کرنسی ، این ایف ٹیز کی تشکیل کے لئے کام شروع کردیا، میٹاورس کی دنیا میں بھی قدم رکھنے پر غور ۔
رپورٹ کےمطابق '' وال مارٹ '' اپنی این ایف ٹی اور کرپٹو کرنسی کی تشکیل کے لئے پہلے قدم کے طور پر ٹریڈ مارک کے حصول کے لئے درخواست دائر کردی ہے ۔ وال مارٹ نے ورچوئل سامان کی فروخت کے لئے بھی لائسنس کے حصول کیلئے درخواست دی ہے ۔ ورچوئل سامان میں الیکٹرانکس، کھلونے ، اپلائنسز، کھیلوں کا سامان ، لباس اور گھریلو آرائشی اشیا شامل ہیں۔ جس کے لئے صارفین کو ڈیجیٹل کرنسی میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ صارفین کو این ایف ٹی کی خرید وفروخت کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔
 اسی طرح '' وال مارٹ'' اب صارفین کو ورچوئل فزیکل فٹنس ٹریننگ سروس  اور صحت وغذا کیلئے خصوصی ورچوئل کلاسز لینے کی بھی سہولتیں فراہم کرے گا۔ وال مارٹ نے augmented reality  اور آرٹی فیشل رئیلٹی کی دنیا میں داخلے کے لئے اپنے  نام پرمبنی لوگو  کے حصول کے لئے درخوست داخل کردی ہے۔ وال مارٹ نے یوایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں  تین ٹریڈ مارکس نمبر ایک '' ورس ٹو ہوم '' verse to home نمبر دو '' ورس ٹو کرب'' verse to curb اور نمبر تین '' ورس ٹو اسٹور'' verse to store  کے حصول کے لئے درخواست دی ہے۔ یہ تینوں کمپنیاں '' وال مارٹ کنیکٹ'' کے بینر تلے کام کریں گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر