لڑکیوں کےتعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟طالبان نے بتادیا

 لڑکیوں کےتعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟طالبان نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کےتعلیمی ادارے کھولنے کی ٹائم لائن دے دی،،، افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ طالبان تعلیم کیخلاف نہیں ہیں،، مارچ کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئےجائیں گے۔

عالمی برادری کا دباؤ کام کرگیا، طالبان نےلڑکیوں کےتعلیمی ادارےجلد دوبارہ کھولنےکا اعلان کردیا۔افغانستان کے نائب وزیرثقافت و اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ محکمہ تعلیم 21 مارچ کو نئے سال کے آغاز یعنی نوروز کے بعد تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کا بندوبست حکومتی صلاحیت کا معاملہ ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئےالگ الگ کلاس رومز کافی نہیں ہیں  بلکہ گنجان آباد علاقوں میں مکمل طور پر الگ اسکول ہونے چاہئیں، حکومت کیلئےاب تک کی سب سے بڑی رکاوٹ لڑکیوں کے ہاسٹلز کی تلاش یا تعمیر ہے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے مؤقف اپنایا کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کیخلاف نہیں ہیں، نوروز تک لڑکیوں کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے انتظامات مکمل ہونے کی توقع ہے۔افغانستان کے 34 میں سے 24 صوبوں میں پرائمری اسکولز کے علاوہ لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ بین الاقوامی برادری کا دیرینہ مؤقف ہے کہ وہ طالبان کو ان کے دعوؤں اور وعدوں کی بجائے عملی اقدامات کی بنیاد پر پرکھیں گے۔