علی ساہی: کل سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لائسنس کے اجرا کا آغاز شروع کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اب ٹکٹوں کی بجائے فارم 24 ڈاکخانہ میں فیس جمع کروا کر جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں لائسنس کے لئے ڈاکخانہ سے ٹکٹیں لگوانا ضروری ہوتی تھیں۔ نئے سال کی ٹکٹوں میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں لائسنس تاخیر کا شکار ہیں۔ فیس کی ادائیگی کافارم 24 درخواست دہندہ کے کوائف کے ساتھ چسپاں کیا جائے گا۔
ٹریفک حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک ماہ تک آن لائن پیمنٹ کے آغاز تک فارم 24 پر فیس وصولی کی جائے گی۔ ڈاکخانوں میں فیس وصولی کے لئے عملہ کوہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔