ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈبلیو ایم سی کو اب ملیں گی نئی گاڑیاں

ایل ڈبلیو ایم سی کو اب ملیں گی نئی گاڑیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈبلیو ایم سی کو نئی گاڑیوں کی پروکیورمنٹ کا عمل تیز کیاجائے،سیکرٹری بلدیات کا حکم، عارضی ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کردی۔ 
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی منیر حسین چوپڑا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ راشد ارشاد، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ لوکل گورنمنٹ حنا ارشد نے شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے کمپنی کی کارکردگی، ورکرز اور ویسٹ کولیکشن کرنے والی گاڑیوں کی تعداد کے متعلق بریفنگ دی۔ سیکرٹری بلدیات نے کہا آپریشنل موڈ میں کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالے  زونل آفیسرز کو نقد انعام دیے جائیں، کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کی مؤثر پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے، سڑکوں پر کوڑے کے پھیلاؤ اور جلاؤ کو روکنے کیلئےانفورسمنٹ کیساتھ  ساتھ آگاہی مہم بھی تیز کی جائے،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سوشل موبلائزیشن ونگ کی مدد سے تعلیمی اداروں میں طالبہ  کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے تربیت دی جائے۔