ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگرز کے خلاف توہین عدالت کیس ، عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےاین سی اے کے ملازم راؤ دلشاد کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ این سی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی وزیر تعلیم کو دیکھنے کا حکم دیا تھا اور قانون کے مطابق زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
عدالتی حکم پر30روز میں زیر التواء درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔