ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارننگ کے بعد 15 پر جعلی کالز میں 30 فیصد کمی

وارننگ کے بعد 15 پر جعلی کالز میں 30 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اپر مال (علی ساہی) پولیس ایمرجنسی ون فائیو ہیلپ لائن پر جعلی کالز کرنے والوں کو وارننگ کالز کا عمل جاری، جعلی کالز میں 30 فیصد کمی آگئی۔

 کسی بھی حادثے یا واردات کی صورت میں شہریوں کی جانب سے مدد کیلئے پولیس کو ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی جاتی ہے، موصول ہونیوالی کالز کے تجزیہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ 80 فیصد کالز جعلی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے مستحق شہریوں کو فیڈ بیک میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اسی حوالے سے سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ بار بار ایمرجنسی سروس پر کالز کرنے والے افراد کو وارننگ کالز کا عمل شروع کرنے سے30 فیصدجعلی کالز میں کمی آگئی ہے، بار بار کالز کرنیوالوں کو روزانہ کالز کر کے وارننگ دی جاتی ہے۔

سیف سٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ جعلی کالزکرنیوالوں کووارننگ کالز کے بعد گزشتہ دو ماہ میں کالزکی تعداد 1لاکھ 90 ہزار پر آگئی ہے، ون فائیو کی ایمرجنسی کو مزید موثر بنانے کیلئے جعلی کالز کرنے والے عادی افراد کیخلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب غیر ملکی سیاحوں کو ہنگامی مدد کیلئے پنک بٹن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،  غیرملکی سیاحوں کی سکیورٹی اور آگاہی کا ٹاسک پولیس کو دے دیا گیا، پولیس سیاحوں کی سکیورٹی کلیئرنس،ٹریفک سمیت تمام معاملات پر آن لائن آگاہی دے گی، ملکی اورغیرملکی سیاحوں کا تمام ریکارڈآن لائن مرتب کیاجائے گا، ٹریفک اور ہوٹلنگ سے متعلق معاملات پر بھی رہنمائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer