ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل، مسافر رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث کراچی سے لاہورآنیوالی پرواز کواسلام آباد موڑدیا گیا۔ایئر بلیو کی پرواز کراچی سے لاہور کے لیے شیڈول تھی، لاہور میں دھند کے باعث پرواز کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا، دبئی سے لاہور آنیوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 کو اسلام آباد لینڈنگ کی ہدایت،دوبئی سے لاہور آنیوالی پرواز کو بھی اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، پی کے 204 دوبئی سے لاہور کے لئے شیڈول تھی، پی کے 204 کو لاہور میں دھند کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ لینڈ کرایا گیا۔
سلالہ سے لاہور آنیوالی پرواز کولاہور لینڈنگ سے روک دیا گیا، سلالہ سے آنیوالی پروازپی کے130 کواسلام آباد اتار جائے گا،ایئربلیوکی دوبئی سےلاہورآنیوالی پروازکوبھی اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، دوحہ سے آنیوالی پرواز کیو آر 620 کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا جبکہ پروازآج رات 12بجے کی بجائےکل دوپہر2 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی۔
صبح سوا 7 بجےاستنبول سےآنیوالی پرواز ٹی کے714 دوپہر ایک بجے لاہور آئے گی اور رات ساڑھے 12 بجے مسقط جانیوالی پرواز صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہو گی۔

دوسری جانب ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار رہی، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، عوام ایکسپریس 1  گھنٹہ ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ،پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ،شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے 10منٹ ،پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ 

لاہور سے جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے، جن میں سے لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا، پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے  کی بجائے شام 5 بجے، کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کی بجاۓ شام7 بجے اور شاہ حسین  ایکسپریس رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 9 بجےروانہ کی گئیں۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

 
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer