(شاہد ندیم)وفاقی حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 98 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافے کی سمری ارسال کردی۔
بجلی کی قیمتوں میں اس بار98 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق سمری نیپرا کو ارسال کردی ہے،جس پرنیپرا 29 جنوری کو سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.
سمری کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، پیدا کی گئی بجلی پر25 ارب روپے لاگت آئی، اسی طرح 9پیسے فی یونٹ بجلی ٹرانسمیشن لاسز کی نذر ہوئی جبکہ درآمدی گیس سے 10 روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔