ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان کردیا، 18 جنوری سے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی، 25 ہزار شائقین کی گنجائش اسٹیڈیم کے 80 فی صد ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان کردیا، 25 ہزار شائقین کی تعداد والے اسٹیڈیم کے لگ 20ہزار ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی حکام نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں واضح کمی کی ہے، انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعیداحمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے تقریبا 12000 ٹکٹس کی قیمت پانچ سو روپے مقرر کی  گئی ہےجبکہ عبد الحفیظ کاردرا، راجاز ،جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے تقریبا چار ہزار ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے دو ہزار ٹکٹس کی قیمت دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے دو ہزار ٹکٹس کی قیمت چار ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے ہر میچ میں ٹکٹوں کی مد میں تقریبا دو کروڑ 20 لاکھ روپے آمدن متوقع ہے۔  تینوں میچوں میں ہاؤس فل ہونے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز سے تقریبا چھ کروڑ 60 لاکھ روپے کی آمدن ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گذشتہ برس اکتوبر میں ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آخری مرتبہ قذافی اسٹیڈیم کے تمام کے تمام ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔ٹکٹوں کی قیمیتں کم کرنے کی وجہ سے پی سی بی حکام پر امید ہیں کہ پاک بنگلہ دیش سیریز کے دوران ان کو چھ کروڑ روپے سے زائد گیٹ منی حاصل ہو گی۔واضح رہے اب تک پی سی بی کو  کسی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سب سے زیادہ گیٹ منی پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی میچ کے دوران تقریبا تین کروڑ روپے حاصل ہوئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer