ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹار کرکٹرز کی من مانیاں، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کئے

سٹار کرکٹرز کی من مانیاں، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید شہباز علی)صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل سٹار کھلاڑیوں نے چار ماہ سے زائد وقت گذرنے کے باوجود معاہدوں پر دستخط نہیں کئے، بورڈ نےکھلاڑیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی معاہدوں پردستخطوں سے مشروط کردی۔
 قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے باوجود اہم کھلاڑیوں نے میڈیا پالیسی اوردیگر سخت شرائط کے باعث صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے، مصدقہ ذرائع کے مطابق عمراکمل، کامران اکمل ،سلمان بٹ سمیت پانچ کرکٹرز نے ابھی تک معاہدوں پر دستخط نہیں کئے، پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے ستمبر کےآخری ہفتے دومیسٹک کھلاڑیوں کو سیںنٹرل کنٹریکٹ دئیے تھے، چارماہ سے زائد کا وقت گذرنے کے باوجود معاہدے پر دستخط نہیں کئے جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی معاہدے پردستخطوں سے مشروط کردی۔
بورڈ نے دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں کوقائداعظم ٹرافی کی میچ فیس اورڈیلی الاؤنس ادا کئے ہیں، معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں کے مختلف نجی چینلز کے ساتھ معاہدے ہیں جس کے باعث وہ معاہدوں پر دستخط نہیں کررہے۔
اس معاملے پر ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدوں سے دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں نے جلد معاہدوں پر دستخط کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer