(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے دو افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا عمر فاروق کو تبدیل کر کے ان کی خدمات محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ عمران منیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ان دونوں افسران کو نئی تعیناتی کے مطابق چارج لینے کا حکم دیا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔