ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13سالہ بچہ قتل، پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے

13سالہ بچہ قتل، پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر میں بچوں کیساتھ بدفعلی کے واقعات تھم نہ سکے کوٹ لکھپت میں میں چند روز قبل اغواء کے بعد قتل ہونے والے تیرہ سالہ بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کیساتھ زیادتی کے شواہد سامنے آ گئے.

تفصیلات کے مطابق شہر میں بچوں کےساتھ بدفعلی کے واقعات تھم نہ سکے،13 سالہ عدیل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد سامنے آ گئے، عدیل کو کچھ روز قبل اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا جسکی لاش رنگ روڈ کے قریب سے ملی تھی، پولیس نے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، تاحال ملزم کا تعین نہ ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اصل ملزم کا تعین فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گا، تصدیق کے لیے نمونے فرانزک لیب ارسال کردیے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer