صبح سویرے علامہ اقبال ائیرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی

صبح سویرے علامہ اقبال ائیرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: صبح سویر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی، جسکے باعث فلائیٹ شیڈول متاثر ریا، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی سات پروازیں منسوخ جبکہ نو تاخیر کا شکار کر دی گئیں۔

ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی پی کے 342، تاشقند سے آنے والی ایچ وائے 461، کراچی جانے واکی پرواز پی اے 401، کراچی سے آنے والی پی اے 402، سکھر جانے والی پرواز پی کے 629، سکھر سے آنے والی پی کے 630، اسلام آباد سے آنے والی پی کے 653 کو منسوخ کر دیا گیا۔

 دوسری جانب متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں سے اسلام آباد جانے والی ہرواز پی کے 650 تین گھنٹے پنتالیس منٹ، ریاض جانے والی پرواز پی کے 752 دو گھنٹے، شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 294تین گھنٹے، کراچی سے آنے والی ای آر 520 اڑھائی گھنٹے اور اسلام آباد سے آنے والی پی کے  651چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

 جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Shazia Bashir

Content Writer