شاہین عتیق ،یاور چودھری : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اوریوسف عباس کی پیشی سےقبل سیکورٹی کےسخت انتظامات،احتساب عدالت جانے والے راستے بند،عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز شریف اوریوسف عباس شریف کی پیشی سےقبل ضلعی انتظامیہ نےاحتساب عدالت جانے والے راستوں کوکنٹینرز،خاردار تاریں اور بیرئیرلگا کربند کردیا،ایم اے او کالج سےسیکرٹریٹ تک علاقے کونوگوایریا بنادیا گیا، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی،سائلین کومرکزی گیٹ سےاندرجانے کی نہ دی گئی جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔
پولیس نےلیگی کارکنان کوبھی احتساب عدالت جانے سے روک دیا،جس پر کارکنوں نےعدالت کےمرکزی گیٹ پرحمزہ شہباز کےحق میں نعرے بازی بھی کی،حمزہ شہبازکی عدالت آمد پرکارکنان نےانکی گاڑی کوگھیرےمیں لے لیااورپتیاں بھی نچھاور کی گئیں،کارکنان کی جانب سےحمزہ شہباز کی گاڑی کےساتھ عدالت جانے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔
لیگی کارکنان نےجوڈیشل کمپلیکس کےباہروفاقی وزیرفیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی بھی کی،راستے بند ہونے پرشہری اپنی گاڑیاں اورموٹر بائیکس دور پارک کرکے پیدل سفر کرتے رہےجبکہ عام سائلین کےمقدمات میں بھی تاخیر ہوئی۔
چودھری شوگر ملز کیس میں یوسف عباس، رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کا 31 جنوری تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے،سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو ریفرنس دائر کرنے تک حاضری سے استثنا مل گیا۔
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی گئی ، احتساب عدالت پہنچنے پر حمزہ شہباز کا کارکنوں کی جانب سے کا نعروں سے استقبال کیا۔ آشیانہ کیس میں فواد حسن فواد ، احد چیمہ پیش ہوئے۔شہباز شریف کی مستقل استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔