زہر آلود سموگ فوگ کھا گئی

زہر آلود سموگ فوگ کھا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ :زہر آلودہ سموگ فوگ کھا گئی ، آلودگی خاتمے کیلئے مستقل اقدامات کا فقدان،ایک بار پھر شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 300 تک پہنچ گیا۔

فوگ  نے لاہوریوں کی جان چھوڑی تو سموگ آگئی ، سموگ کے چھا جانے سے مختلف علاقوں میں سانس کے مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے ،ایئرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر رہ جانے سے7 پروازیں منسوخ،9 تاخیر کا شکار  رہیں۔

دوسری جانب سورج کے جلوے کے باوجود سردی کی شدت بدستور جاری ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔

 مال روڈ کے ارد گرد کے علاقوں میں اچانک سیاہ رنگ کے گولے زمین پر اترنے لگے،ان گولوں میں سے زہریلی بدبو بھی آتی محسوس ہوئی،جبکہ اس سموگ سے آنکھوں میں جلن محسوس کی گئی ۔اچانک سموگ چھا جانے سے شہری پریشان دکھائی دیے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer