صحت کی ترقی کا ادارہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر تنزلی کا شکار

صحت کی ترقی کا ادارہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر تنزلی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے والا صوبائی ادارہ ترقی صحت خود بدترین تنزلی کا شکار، 2 برس قبل محکمہ پرائمری ہیلتھ کا سیکریٹریٹ قائم ہونے کے بعد پی ایچ ڈی سی کو دفتر مل سکا نہ سٹاف کی شدید کمی دور کی جاسکی۔       

ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے قائم صوبائی ادارہ ترقی صحت دو برس سے اپنے دفتر سے محروم ہے۔ دو سال قبل محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پی ایچ ڈی سی کے دفتر میں سیکریٹریٹ قائم کر لیا اور صوبائی ادارہ ترقی صحت کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے ایک کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔

صوبائی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر سمیت انسٹرکٹرز اور سٹاف کی 19 میں سے 12 سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں، ان خالی سیٹوں پر دو سالوں سے کسی کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے اس کے علاوہ صوبائی ادارہ ترقی صحت کے پاس ٹرانسپورٹ بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے اضلاع میں ہونے والی ٹریننگ کی مانیٹرنگ سمیت ریسرچ کا عمل بھی بری طرح سے متاثر ہورہا ہے۔