ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کو وارننگ نوٹسز جاری

سٹیج اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کو وارننگ نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور آرٹس کونسل انتظامیہ نے ذومعنی جملے بولنے اور فحش اشارے کرنے پر سٹیج اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کو وارننگ نوٹسز جاری کردیئے

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکارائیں حکومت کی بنائی ہوئی تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کی ممبران ہیں، تھیٹر انڈسٹری کو سیدھا کرنے کا رجحان شروع ہوگیا، لاہور آرٹس کونسل نے اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کو ذومعنی جملے بولنے دوران ڈراما شائقین سے اشارے بازی کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کردیئے۔

دونوں اداکارائیں لاہورآرٹس کونسل کے زیر انتظام چلنے والے الحمراکلچرل کمپلیکس میں کام کررہی ہیں، وارننگ نوٹس مانیٹرنگ کمیٹی انچارج نیاز حسین لکھویرا نے دیئے۔ جن کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ دونوں اداکاراوں نے ایسا کیا تو انہیں لاہور آرٹس کونسل میں تین ماہ کے لئے بین کردیا جائے گا، دونوں اداکارائیں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بنائی گئی تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer