( حسن علی ) شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا سلسلہ جاری، زندہ مرغی 7 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
برائلر کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا، زندہ برائلر 7 روپے اضافے کے بعد 128 جبکہ مرغی کا گوشت 12 روپے اضافے کے بعد 187 روپے فی کلو ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور برائلر کی قیمت میں آئے روز اضافے کے باعث اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے جس سے مہنگائی میں کمی واقع ہو۔