احد چیمہ پر فرد جرم عائد۔۔

احد چیمہ پر فرد جرم عائد۔۔
کیپشن: City42 - Ex, DGLDA, Ahad Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نے غیرقانونی اثاثوں کے کیس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد کردی  تاہم سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے غیر قانونی اثاثہ جات اور ایل ڈی اے سٹی کیس کی سماعت کی، نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا، عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی۔احد چیمہ نے صحت جرم  ماننے سے انکار کردیا جس پر عدالت نیب سے گواہ طلب کرلیے۔

واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں۔ نیب احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال، آمدن سے زائد اثاثہ جات ، قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ میں من پسند افراد کو ٹھیک، پیراگون ہاﺅسنگ  اور ایل ڈی اے سٹی کیس   کی تحقیقات کر رہا ہے۔
 

Sughra Afzal

Content Writer